24 مارچ، 2022، 5:33 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84694968
T T
0 Persons

لیبلز

یمنی جنگ میں 6 ہزار سے زائد خواتین اور بچے مارے جا چکے ہیں

تہران، ارنا - یمن کے انسانی حقوق کے مرکز "عین الانسانیہ" نے بدھ کے روز ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن کی سات سالہ جنگ کے دوران 6451 خواتین اور بچے مارے جا چکے ہیں۔

عین الانسانیہ"کی رپورٹ میں آیا ہے کہ یمن پر سعودی- امریکی اتحاد کے حملے کے سات سالوں کے دوران، 17734 افراد جاں بحق اور 28528 زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی امریکی اتحاد کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 4017 بچے اور 2434 خواتین شامل ہیں۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران 590069 گھر، 1612 مساجد، 410 اسپتال اور صحت کے مراکز اور 1214 اسکول اور تعلیمی مراکز تباہ ہوگئے ہیں۔

ہیومن رائٹس سینٹر 'عین الانسانیہ' نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے 15 ہوائی اڈے، 16 بندرگاہیں، 2573 تاریخی مقامات، 139 کھیلوں کے مراکز، 60 میڈیا مراکز ، 375 سیاحتی مراکز، 404 فیکٹریوں، 696 بازاروں، 378 ٹینکروں اور 9770 گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

سعودی عرب نے 26 مارچ 2015 کو معزول صدر 'عبدربہ منصور هادی' کی واپسی کے بہانے اور اپنے سیاسی مقاصد اور عزائم کے حصول کیلیے امریکہ کی مدد اور ہری جھنڈی سے کئی عرب ممالک کے اتحاد کی شکل میں غریب ترین عرب ملک 'یمن' کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحیت کا آغاز کیا۔

اقوام متحدہ کے اداروں بشمول عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے بارہا خبردار کیا ہے کہ یمن کے عوام کو قحط اور انسانی تباہی کا سامنا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .